آنکھوں کا جادو یا نظر کا دھوکا، پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں فراڈ کرنے والے 16 بہروپیے پولیس نے کیسے گرفتار کئے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور پولیس کے موبائلز سکواڈ نے جدید ٹیکنالوجی ای پولیس ایپ کے مؤثر استعمال سے کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں شہریوں کو جعلسازی اور مالی فراڈ کا نشانہ بنانے والے 16 بین الاضلاعی فراڈیوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو معمول کی چیکنگ کے دوران مختلف ناکہ جات پر مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا۔ شناخت کی تصدیق کے لیے ای پولیس ایپ پر ریکارڈ چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ تمام ملزمان مالی فراڈ کے مقدمات میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب اشتہاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے ملزمان قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، بہاولپور، نارووال، سیالکوٹ اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ان کے خلاف متعلقہ اضلاع میں فراڈ اور مالی بدعنوانی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے مختلف علاقوں میں روپوش تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان، جن میں اکبر، ناصر، مدثر، احمد، ثمر، ظفر اور دیگر شامل ہیں، مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ فراڈ اور مالی بدعنوانی کے ذریعے شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے