وفاق نے پنجاب کو 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی منظوری، پاسکو سے خریداری کیلئے 4150 روپے فی من قیمت مقرر

لاہور (پنجاب پوسٹ) وفاقی حکومت نے پنجاب کو پاسکو (PASSCO) سے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پاسکو سے خریداری کے لیے 4,150 روپے فی 40 کلوگرام قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔


ترجمان محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے اور اس کے فوری نفاذ کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔


ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کو پاسکو سے گندم کی خریداری کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جبکہ صوبے کو مجموعی طور پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دی جا چکی ہے۔ محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب پہلے ہی پاسکو سے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم حاصل کر چکا ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں گندم اور آٹے کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے، قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور 15 روپے میں روٹی کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارتِ قومی غذائی تحفظ نے پنجاب کی 8 لاکھ میٹرک ٹن طلب کے مقابلے میں 5 لاکھ 33 ہزار 440 میٹرک ٹن گندم مختص کرتے ہوئے خریداری کا شیڈول اور ایڈوانس ادائیگی فوری جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے