اب پنجاب کے بچے اپنے ہی ہائی سکول سے ہی ایف ایس سی اور ایف اے کی ڈگری حاصل کر سکیں گے؟ 1000 تعلیمی ادارے تیار

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے ایک ہزار ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت طلبہ میٹرک کے بعد اپنے ہی سکول میں ایف اے اور ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے، جس سے اعلیٰ ثانوی تعلیم تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے صوبہ بھر سے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ اپ گریڈیشن کا فیصلہ سکول میں دستیاب جگہ، عمارت، بنیادی سہولیات اور دیگر ضروری معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نے تمام ہائی سکولوں کے سربراہان سے اداروں کی مکمل رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں، جبکہ تھرڈ پارٹی انسپیکشن کے بعد ہی کسی سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر میں تقریباً 6 ہزار ہائی سکول موجود ہیں، جن میں سے 4 ہزار 800 سکول اپ گریڈیشن کے لیے مطلوبہ ڈیٹا جمع کرا چکے ہیں، جبکہ 795 ہائی سکولوں نے مناسب جگہ کی دستیابی کی بنیاد پر اپ گریڈیشن میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن سے طلبہ کو اپنے علاقوں میں ہی ایف اے اور ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آئے گی، جس سے تعلیمی مواقع میں مزید اضافہ ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے