نہتے کشمیریوں پر مظالم ناقابل برداشت ، اقوام متحدہ نوٹس لے ، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

حافظ آباد ( پنجاب پوسٹ ) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے پرچم کشائی کی۔ پیرا فورس اور ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں ضلعی افسران، سرکاری ملازمین، ریسکیو اہلکاروں اور مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارتی مظالم کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ آزادی دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر و افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے