جنوبی پنجاب کے پولیس اہلکاروں کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں، اب پروفیسرز کی ضرورت نہیں، ایڈیشنل آئی جی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) جنوبی پنجاب کے پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے ملازمین محکمانہ سزاؤں کے خلاف اپیلیں اور نظرِ ثانی کی درخواستیں انگریزی کے علاوہ اردو زبان میں بھی جمع کرا سکیں گے۔


مراسلے کے مطابق افسران و اہلکار انگریزی زبان میں دی جانے والی محکمانہ سزاؤں کے خلاف بروقت جواب جمع نہ کرا سکنے کے باعث مشکلات کا شکار رہتے تھے۔ انگریزی میں اپیلیں اور پٹیشنز تیار کروانے کے لیے انہیں بیرونی مدد، وکلاء یا نجی افراد کی خدمات حاصل کرنا پڑتی تھیں، جس سے غیر ضروری مالی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا تھا۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مسودہ تیار کرنے میں تاخیر کے باعث اکثر اپیل دائر کرنے کی مقررہ مدت ختم ہو جاتی تھی، جس سے اہلکاروں کو اپنے سروس معاملات میں ناقابلِ تلافی پیشہ ورانہ نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔


نوٹیفکیشن کے مطابق تمام درخواستیں، اپیلیں اور پٹیشنز کمپیوٹرائزڈ ٹائپ شدہ یا واضح اور خوش خط لکھی ہوئی صورت میں یکساں طور پر قابل قبول ہوں گی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے اور یہ ہدایات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے