لاہور ( پنجاب پوسٹ ) نجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی دو ہفتوں میں 85 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور سمیت ساتوں ڈویژنز سے 93 منشیات اسمگلرز گرفتار کرلئے گئے ۔
ترجمان کاونٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق پنجاب بھر سے زہر فروشوں کے قبضے سے 296 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہیں ، جن کی مالیت 5 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔برآمد شدہ منشیات میں چرس، افیون، ویڈ، آئس، پوست، کوکین، ہیروئن اور شراب شامل ہے۔ملزمان سے 13 پستول، 2 ایس ایم جیز، 4 رائفلیں اور 7 ڈرونز بھی قبضے میں لے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی 76 فیصد نوجوان آبادی مستقبل کے بارے میں پُرامید، یو این ایف پی اے رپورٹ
ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کمانڈر برگیڈیئر مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ سی این ایف کی اصل کامیابی صوبے میں بڑے منشیات نیٹ ورکس کی سرکوبی ہے۔اگست 2025 سے اب تک پنجاب سی این ایف 24.7 ٹن منشیات برآمد کر چکی جن کی مالیت 2.23 ارب روپے سے زائد ہے۔”منشیات سے پاک پنجاب، صحت مند اور محفوظ پنجاب” کے وژن کی تکمیل کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
مزید پڑھیں :لاہور ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ڈرون کے ذریعے زہر سمگل کرنیوالی خاتون کیسے پکڑی گئی؟












