"ہمارے دم میں ہر بیماری کا علاج ہے ” لاہور تھانے میں 3 خواتین کی پر اسرار موت،ماری جانے والی عورتیں کون نکلیں؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) تھانہ ٹاؤن شپ پولیس کی تحویل میں موجود دو خواتین ملزمان کی حالت بگڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت انمول اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں مبینہ چوری اور فراڈ کے الزام میں شہریوں نے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور: پولیس اہلکار کی لڑکی کی آبرو ریزی، افسران کو لاعلم کیوں رکھا؟ پورا تھانہ معطل، سب لائن حاضر

پولیس کے مطابق دونوں خواتین کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ منتقلی دم توڑ گئیں۔پولیس کے مطابق دونوں خواتین ریکارڈ یافتہ تھیں اور مبینہ طور پر منشیات بھی استعمال کرتی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر انکوائری جاری ہے۔

مزید پڑھیں : شیخوپورہ: مبینہ غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث تھانیدار معطل، چارج شیٹ جاری

خواتین کے حوالے سے درج ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ تینوں خواتین محلے میں بھیک مانگ رہی تھیں۔اسی دوران انہوں نے ایک گھر سے پانی طلب کیا۔ اور خاتون کو بتایا کہ وہ دم بھی کرتی ہیں۔ اسی دوران انہوں نے خاتون خانہ کو بہلا پھسلا کر اس کے کانوں سے طلائی بالیاں اتار لیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے