سرگودھا، میٹرک نتائج کا اعلان، پہلی پوزیشن پر لڑکے، دہگر پوزیشنیں لڑکیوں نے چھین لی

لاہور (پنجاب پوسٹ) تعلیمی بورڈ سرگودھا نے میٹرک (سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ) کے سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔چیئرمین بورڈ حیدر عباس گوندل نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا

نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول 47/TDA، ضلع بھکر کے نبیل احمد کاظمی نے 1188 نمبر حاصل کر کے پوزیشن اپنے نام کی اور دوسری پوزیشن مشترکہ طور پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول 47/TDA، ضلع بھکر کی ہادیہ فاطمہ اور گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 19/SB، ضلع سرگودھا کے محمد نے 1186، 1186 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔

مجموعی تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر فوجی فاؤنڈیشن گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ (سُون)، ضلع خوشاب کی منیفہ آصف اور اسلامک الٹاویسٹا ہائی سکول (گرلز) سرگودھا کی ایمن ممتاز نے 1185، 1185 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔

WhatsApp Image 2026 08 05 at 4.59.06 PM

سائنس گروپ (بوائز) میں پہلی پوزیشن نبیل احمد کاظمی (1188 نمبر)، دوسری پوزیشن محمد (1186 نمبر) جبکہ تیسری پوزیشن مشعل حیدر (1182 نمبر) نے حاصل کی

سائنس گروپ (گرلز) میں پہلی پوزیشن ہادیہ فاطمہ (1186 نمبر) نے حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن مشترکہ طور پر منیفہ آصف اور ایمن ممتاز نے 1185، 1185 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر عروج فاطمہ اور ماریہ بتول نے 1183، 1183 نمبروں کے ساتھ اپنے نام کی۔

ہیومینٹیز گروپ (بوائز) میں پہلی پوزیشن محمد فرحان (1112 نمبر)، دوسری پوزیشن ولید سلطان دیو (1105 نمبر) جبکہ تیسری پوزیشن محمد عدیل (1084 نمبر) نے حاصل کی

ہیومینٹیز گروپ (گرلز) میں پہلی پوزیشن حافظہ مناہل فاطمہ (1159 نمبر)، دوسری پوزیشن اقرا آصف (1142 نمبر) جبکہ تیسری پوزیشن سارہ شہباز علی (1139 نمبر) نے حاصل کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے