حاتم طائی کی قبر پر لات یا قارون کے خزانے پر نقب زنی، پی بی سی سی قومی بلائنڈ کرکٹر کو ماہانہ 22 ہزار سے 32 ہزار تک دے گی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے قومی بلائنڈ کرکٹرز کے ماہانہ اعزازیے میں اضافہ کر دیا ہے۔ کونسل کے مطابق پلیئر سپورٹ پروگرام کے تحت مہنگائی کے پیشِ نظر اعزازیوں میں نظرثانی کی گئی ہے، جس سے 18 قومی بلائنڈ کرکٹرز جولائی سے دسمبر 2026 تک مستفید ہوں گے۔

پی بی سی سی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت کیٹیگری اے کے کھلاڑیوں کا ماہانہ اعزازیہ 32 ہزار روپے، کیٹیگری بی کے کھلاڑیوں کا 26 ہزار روپے جبکہ کیٹیگری سی کے کھلاڑیوں کا ماہانہ اعزازیہ 22 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اعزازیے میں اضافہ قومی بلائنڈ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرے گا اور وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے