جعلی افغان شہری کاغذی پاکستانی بیوی اور ایف آئی اے، آسٹریلوی پاسپورٹ پر اسلام آباد آنے والا افغان شہری کیسے پکڑا گیا؟

اسلام آباد ( پنجاب پوسٹ ) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن اسلام آباد ائیرپورٹ نے جعلی نکاح نامے کے ذریعے پاکستانی فیملی ویزا حاصل کرنے والے آسٹریلوی پاسپورٹ ہولڈر افغان نژاد مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر ایمریٹس کی پرواز EK-613 کے ذریعے آسٹریلیا جا رہا تھا، تاہم سیکنڈری پروفائلنگ اور سفری دستاویزات کی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے غلط بیانی کرتے ہوئے پاکستانی فیملی ویزا حاصل کیا تھا۔ مسافر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی شادی پاکستانی شہری مریم انور سے ہوئی ہے اور اس حوالے سے نکاح نامہ بھی پیش کیا، مگر جانچ پڑتال کے دوران وہ اپنی شادی کا کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا، جبکہ میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی جعلی ثابت ہوا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر 29 مئی 2026 کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیے گئے فیملی ویزے پر پاکستان آیا تھا۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ اس نے آسٹریلیا میں موجود ایک ایجنٹ کو 300 آسٹریلوی ڈالر ادا کرکے یہ ویزا حاصل کیا تھا۔

ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے