مون سون سیزن، 3 اگست کو پنجاب کے کن اضلاع میں کتنی بارش ہوئی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت پیشگی انتظامات اور مشینری کی بروقت دستیابی کے باعث ریکارڈ بارشوں کے باوجود بیشتر علاقوں میں کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا۔


اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں جی ایم اے واٹر ورکس پر 126 ملی میٹر، واسا ہیڈ آفس پر 123 ملی میٹر، گلستان کالونی میں 119 ملی میٹر اور علامہ اقبال کالونی میں 112 ملی میٹر بارش ہوئی۔


لاہور میں گلبرگ 64 ملی میٹر، شادى پورہ 56 ملی میٹر، مغلپورہ 53 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن 44 ملی میٹر، ائیرپورٹ 28 ملی میٹر جبکہ سٹی ایریا میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دیگر شہروں میں سیالکوٹ سٹی 73 ملی میٹر، میانوالی 64 ملی میٹر، گجرات 54 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین 49 ملی میٹر، اوکاڑہ 48 ملی میٹر، بہاولنگر 45 ملی میٹر، راولپنڈی کچہری 41 ملی میٹر، گوالمنڈی 31 ملی میٹر، اٹک 26 ملی میٹر، گوجرانوالہ 23 ملی میٹر، ٹوبہ ٹیک سنگھ 21 ملی میٹر، چکوال 13 ملی میٹر، مری 12 ملی میٹر، شیخوپورہ 11 ملی میٹر، منگلا 8 ملی میٹر، نارووال 5 ملی میٹر جبکہ قصور اور خانپور میں 3، 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور جہلم میں بھی بارش ہوئی۔


ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کے مطابق مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے