پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مائیکل سمتھ کون ہیں؟ قومی ٹیم کو کب جوائن کریں گے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹ کوچ مائیکل سمتھ کو قومی مینز ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے معاہدے کے تحت ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔


مائیکل سمتھ اپنے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں مجموعی طور پر 7,029 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن کے حامل ہیں اور اس سے قبل ہوبارٹ ہریکینز، کرکٹ تسمانیہ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تین مختلف فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ پی سی بی کو امید ہے کہ ان کی تقرری سے قومی بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے