چوری کے پیسوں سے کڑاہی اور کھابے، حفیظ سینٹر سے موبائل خریدا، شاہ خرچ چور کیسے پکڑا گیا؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) راوی روڈ پولیس نے دکاندار کے گلے سے تین لاکھ روپے نقدی چوری کرنے کے الزام میں سابق ملازم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف جاوید کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک نجی جوتوں کی دکان پر ملازمت کرتا تھا تاہم وہ تین سال قبل ملازمت چھوڑ چکا تھا۔ بعد ازاں وہ دوبارہ ملازمت کے حصول کے لیے دکان پر آیا اور مالک کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلے سے تین لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا۔

ایس ایچ او راوی روڈ عاصم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چوری کی گئی رقم میں سے باقی ماندہ نقدی بھی برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم چوری کی گئی رقم سے ہوٹلنگ کرتا رہا اور ایک موبائل فون بھی خرید لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزم کاشف جاوید کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے