پنجاب ، چار ماہ کے طویل انتظار کے بعد مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ،دالیں اور سبزیاں 20سے65 روپے سستی ، گراں فروشوں کی کڑی نگرانی کا بھی فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز نے اشیائے خورونوش کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت متعدد روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں متحرک کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دال مونگ چھلکے والی کی قیمت 345 روپے سے کم کر کے 280 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بیسن کی قیمت 230 روپے سے کم ہو کر 210 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ دال چنا باریک کی قیمت 220 سے کم کر کے 210 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ دال چنا اسپیشل 220 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ اسی طرح دال مسور امپورٹڈ کی قیمت بھی 220 سے کم کر کے 210 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گراں فروشی پر بڑی ضرب ۔۔۔لاہور میں مہنگائی مافیا کا گھیرا تنگ

کالا چنا موٹا 220 روپے اور کالا چنا باریک 200 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔ دوسری جانب چاول باسپتی سپر 310 روپے، دال ماش دھلی 410 روپے، دودھ 170 روپے فی لیٹر، دال ماش چھلکے والی 360 روپے، مٹن 1,600 روپے فی کلو، بیف 800 روپے فی کلو اور تندوری روٹی 14 روپے کی مقررہ قیمت پر برقرار رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں کو نئی ریٹ لسٹیں دکانوں کے باہر نمایاں مقام پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 08 03 at 7.16.49 PM

ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ گراں فروشی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ِ

مزید پڑھیں : مہنگائی میں معمولی کمی، مگر سبزی، گوشت اور آٹے کی قیمتیں کیوں بڑھ گئیں؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے