کاہنہ، گٹر سے پانی نکالنے پر جھگڑا ، گولیاں چل گئیں، ن لیگ کا سابق کونسلر زخمی

لاہور(پنجاب پوسٹ) کاہنہ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے ن لیگ کے سابق کونسلر کو نشانہ بنایا۔ مدعی کے بیان کے مطابق زخمی شخص اس وقت سیوریج کا پانی نکالنے کے لیے کام کر رہا تھا کہ اسی دوران مخالفین وہاں پہنچ گئے اور فائرنگ کر دی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ علاقے میں چھ افراد لوگوں سے پانی نکالنے کے لیے رقم اکٹھی کر رہے تھے جبکہ وہ اے سی کے حکم پر خود پانی نکلوارہا تھا کہ اچانک مخالفین نے حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے