لاہور(پنجاب پوسٹ) پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد مقدمے کی تفتیش تبدیل کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش اب سی سی ڈی پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے، جبکہ تفتیش سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کو منتقل کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹرز کے سامنے آنے کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سی سی ڈی حسنین حیدر اور ان کی ٹیم اس مقدمے کی تفتیش کریں گے۔ اس سے قبل کیس کی تحقیقات تھانہ غالب مارکیٹ کی انویسٹی گیشن پولیس کر رہی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی شوٹر ارسلان جٹ اپنی گاڑی کے ذریعے دیگر شوٹرز کو گوجرانوالہ سے لاہور لے کر آیا تھا۔ جبکہ عبداللہ طاہر کے قتل کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی پولیس ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے عمل میں مصروف ہے تاکہ اسے بیرون ملک سے گرفتار کیا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔













