پیپلز پارٹی سندھ کو موہنجو دارو کے کھنڈرات نہ بناتی تو کشمیر میں یہ حال نہ ہوتا۔ ہم کشمیر میں وعدے پورے کریں گے،رانا سکندر حیات

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مسلم لیگ (ن) کے نام رہے گا۔

رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام باشعور ہیں اور وہ نعروں کے بجائے وژن، کارکردگی اور عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا نوجوان محض دعووں کے بجائے پرفارمنس کو ووٹ دیتا ہے، جبکہ کشمیر کے عوام بھی پنجاب کی طرز پر الیکٹرک بسوں، کھیلتا پنجاب، دانش اسکولز اور "اپنا گھر، اپنی چھت” جیسے ترقیاتی منصوبے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ہی ترقی اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اسی لیے انہوں نے پارٹی کے ترقیاتی وژن اور منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے وعدے پورے کرے گی اور پنجاب جیسی ترقی کے ثمرات آزاد کشمیر تک پہنچائے جائیں گے۔

رانا سکندر حیات نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے پاس عوامی فلاح کے لیے کوئی عملی روڈ میپ موجود نہیں، جبکہ عوام اب صرف الزامات اور سیاسی بیانات سے متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمت کی سیاست ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے جبکہ الزام تراشی کی سیاست شکست سے دوچار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام جمہوریت کی اصل روح ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے