گورنر پنجاب کی نجف میں حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری، پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے شہر نجف پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضۂ مبارک پر حاضری دی، نوافل ادا کیے اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔


گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک "جس کا میں مولا، اس کا علی مولا” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج حضرت علیؓ کی تعلیمات کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ معاشرے میں رواداری، بھائی چارے اور مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے