پنجاب میں آٹے کی قلت اور مہنگائی کے دعوے جھوٹ، صوبے بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 میں وافر مقدار میں دستیاب ہے، ڈی جی فوڈ پنجاب

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں آٹے کی وافر فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب فلور ملز کو 40 کلو گرام گندم 3 ہزار 800 روپے کے حساب سے فراہم کر رہی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2200 روپے کی مقررہ قیمت پر دستیاب ہے۔

ڈی جی فوڈ کے مطابق محکمہ فوڈ روزانہ 5 ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو جاری کر رہا ہے۔ دو اگست کو صوبہ بھر میں 10 کلو آٹے کے 8 لاکھ 97 ہزار سے زائد تھیلے فراہم کیے گئے، جن میں لاہور ڈویژن کو سب سے زیادہ 2 لاکھ 80 ہزار 903 تھیلے دیے گئے۔ راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور اور ملتان ڈویژنز کو بھی بڑی تعداد میں آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔

امجد حفیظ نے مزید کہا کہ آٹے کی پیداوار اور مارکیٹ تک سپلائی کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ آٹے کی فراہمی اور مارکیٹ مانیٹرنگ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جبکہ فلور ملز کو گندم کے اجرا سے لے کر مارکیٹ تک آٹے کی سپلائی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ضلع میں آٹے کی کمی کی نشاندہی پر فوری طور پر اضافی سپلائی فراہم کی جاتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے