سڑکوں پر اودھم مچانے والی ویگن پکڑی گئی، 1 لاکھ 39 ہزار 750 روپے جرمانہ، کیا کیا خلاف ورزیاں کیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ اور بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والی ایک ویگن بالآخر لاہور ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گئی، جس پر ایک لاکھ 39 ہزار 750 روپے کے ای چالان بقایا تھے۔ ویگن کے خلاف سامنے آنے والی خلاف ورزیوں کی تفصیلات نے سب کو حیران کر دیا۔


ترجمان کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں ٹریفک انسپکٹر شاہد رانجھا نے ویگن کو روک کر ای چالان ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ گاڑی پر 1 لاکھ 39 ہزار 750 روپے کے جرمانے واجب الادا ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق ڈرائیور نے 16 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی اور 6 مرتبہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی کی تھی۔


ٹریفک انسپکٹر شاہد رانجھا کے مطابق ڈرائیور نے تمام بقایا جرمانہ ادا کرنے کے بعد ویگن کو چھوڑ دیا گیا۔


ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے