پنجاب پولیس کے موبائل اسکواڈ نے ایک ماہ میں 491 ملزمان، 161 اشتہاری، 56 عدالتی مفرور اور 22 عادی مجرمان کیسے گرفتار کیے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس کے موبائلز اسکواڈ نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجموعی طور پر 491 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔


ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق جولائی کے دوران 161 اشتہاری ملزمان، 56 عدالتی مفرور، 22 عادی مجرمان اور 7 ریکارڈ یافتہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات پر 238 افراد کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔


انہوں نے بتایا کہ ای پولیس ایپ اور سافٹ ویئر کی مدد سے 2 لاکھ 36 ہزار 737 سے زائد افراد اور 20 ہزار 817 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جس سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری میں نمایاں مدد ملی۔


رپورٹ کے مطابق اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 2 ملزمان سے 2 پستول برآمد کیے گئے، جبکہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران شراب، چرس اور آئس بھی برآمد کی گئی۔
ایس پی موبائلز کا کہنا ہے کہ نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو اور گجومتہ سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹوں کے ذریعے اشتہاری، مفرور، چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے