آفتاب احمد پھلروان کا کھڑاک، تیتر بازوں پر چھاپہ، 12 دھر لئے، 23تیتر، ہزاروں روپے برآمد

قصور ( پنجاب پوسٹ )قصور پولیس نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے تعاون سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیتروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 12 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر محبوب عالم کی سربراہی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کی گئی، جہاں ملزمان تیتروں کی لڑائی پر قمار بازی میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 23 عدد تیتر، داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی نقدی اور متعدد موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

پولیس نے برآمد ہونے والے 23 تیتر اپنی تحویل میں لینے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے، تاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر، پولیس ٹیم اور محکمہ وائلڈ لائف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے