بہاولنگر،آزاد جموں و کشمیر انتخابات، مختلف حلقوں کے لیے ووٹنگ جاری، کتنے ووٹرز ہیں؟

بہاولنگر( پنجاب پوسٹ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں بہاولنگر میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ایل اے 34 جموں ون کے لیے عزیز ملت ہائی اسکول میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جہاں آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 8 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقے میں دو خواتین سمیت مجموعی طور پر 6 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے، جبکہ نشست پر 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔
دوسری جانب ایل اے 42 کشمیر ویلی تھری کے لیے پرائمری اسکول حلقہ سی میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جہاں ایک مرد اور ایک خاتون سمیت 2 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اس نشست پر 7 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پنجاب سے کتنے افراد الیکشن لڑیں گے؟


پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے