لاہور( پنجاب پوسٹ) آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن 2026 کے حلقہ ایل اے 41 کشمیر ویلی-II کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
حلقہ ایل اے 41 کشمیر ویلی-II کے انتخابات کے لیے لاہور میں مجموعی طور پر 13 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 3 مردوں، 3 خواتین اور 7 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات، مظفر آباد، سیالکوٹ اور ناروال میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلیاں
انتخابی حکام کے مطابق لاہور میں اس حلقے کے 5,708 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 3,046 مرد اور 2,662 خواتین شامل ہیں۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے 20 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں 9 مردوں، 10 خواتین اور ایک مشترکہ بوتھ شامل ہے۔حلقہ ایل اے 41 کشمیر ویلی-II کی نشست پر 10 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔
امیدواروں میں سردار محمد سلیم (گائے)، سعید احمد ڈار (عقاب)، شبیر عباس میر (وکٹری سائن)، صبا دیوان (فٹ بال)، عظمیٰ عامر (گلاب)، غلام عباس میر (تیر)، قمر اقبال ڈار (مور)، محمد عاطف میر (چھتری)، محمد عامر شاہ (شیر) اور منظور احمد (ترازو) کے انتخابی نشانات شامل ہیں۔
یہ بجی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات،45 انتخابی حلقوں کے 210امیدواروں کے انٹرویو،نواز شریف کشمیرکب جائیں گے ؟
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن نے حماد بادل کو حلقہ ایل اے 41 جنرل الیکشن 2026 کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے۔













