بورےوالا: احاطہ کے تنازعہ پر مخافین کی فائرنگ سے اوورسیز پاکستانی شہری قتل

بورےوالا(پنجاب پوسٹ) احاطہ کے تنازعہ پر مخافین کی فائرنگ سے اوورسیز پاکستانی شہری قتل ،حساس ادارے کا اہلکار بھائی زخمی۔مقتول چند روز قبل بیرون ملک سے بھتیجی کی شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوا تھا۔ملزمان فرار۔تھانہ صدر پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔متاثرہ خاندان کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے انصاف کی اپیل

بورےوالا کے نواحی گاؤں 140 ای بی میں چند سالوں سے دو فریقین کے مابین 8 مرلہ احاطہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ دو روز قبل زاہد گجر نامی شخص نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر کے سامنے موٹرسائیکل کھڑا کرنے کو بنیاد بناکر مخالفین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجہ میں چند روز قبل اپنی بھتیجی کی شادی میں شرکت کے لیے بیرون ملک سے آئے اشفاق نامی اوورسیز اور حساس ادارے کا اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک، 1 زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کو اطلاع دے کر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لیجاتے ہوئے اشفاق نامی نوجوان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔جبکہ دوسرے بھائی کی جان خطرے سے باہر ہے۔مقتول کا 6 سالہ ایک بچہ ہے

پولیس نے ملزمان ۔جبکہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس سیاسی مداخلت پر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔متاثرین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے