وہاڑی (پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر کی حدود 228 ای بی مسلح جرائم پیشہ افراد کا بھٹی برادری کے گھر پر دھاوا اندھا دھند فائرنگ جہیز کا سامان اٹھا کر لے گئے متاثرین سراپا احتجاج
ڈی پی او وہاڑی وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ علی حمزہ ولد سمیع اللہ بابر علی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ریحان۔علی گرواہ۔فہیم رانا۔حمزہ رانا۔ندیم نمبردار۔مصورولد نثار۔عزیزالرحمن ولد رانا اسلم۔سلیم آرائیں نے درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ کیا اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرائے مغل: پرانی رنجش پر 19 افراد کا گھر میں گھس کر فیملی پر مبینہ تشدد، 5 افراد زخمی
گاڑی پرگھر کی دیواروں پر درجنوں گولیاں لگیں متاثرہ خاندان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بتایا کہ چند روز بعد ہماری بیٹی کی شادی ہے اور بیٹی کا سارا جہیز گھر پر پڑا ہوا تھا جب کہ مخالفین جہیز زیور اٹھا کر لے گئے متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ملتان ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے












