آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 36 جموں 3 سیالکوٹ کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر انتخابی اجلاس میں شرکت کی جہاں ضلع سیالکوٹ کی مقامی قیادت اور امیدوار احسن حافظ رضا نے ان کا استقبال کیا۔ اجلاس میں انتخابی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیا گیا۔
قائد محمد نواز شریف کے شیروں کا جذبہ اور جنون مظفرآباد کی سڑکوں پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا تاریخی آغاز ہو چکا ہے، جہاں بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں نکالی گئی اس عظیم الشان ریلی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شریک ہے۔ تاحدِ نگاہ گاڑیوں اور بائیکس کا یہ رش گواہی دے رہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی کا سفر صرف قائد نواز شریف کے وژن اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں پہلی پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی قائم، ڈی پی او قصور کا کیس پہلے نمبر پر
آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ LA-37 جموں-4 کے انتخابات کے سلسلے میں نارووال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا۔
کنونشن میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سینیٹر انوشہ رحمان،سید توصیف شاہ , صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر , چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب احمد اقبال ,ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ وسیم بٹ اور سابق ایم این اے میاں رشیدسمیت مقامی و صوبائی قیادت سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم عثمان رشید کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔













