’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت ’ستھرا پنجاب‘ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب ورکرز کو بر وقت ادائیگی مکمل کرلی گئی ہیں۔ حکومت نے ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کے لیے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کردیا گیا ہے، لاہور میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 2156 چالان کیے جب کہ صوبے بھر میں 37 ہزار 852 مقامات پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے کوڑے دان رکھ دیے گئے ہیں۔

اجلاس میں صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات پر قصور، فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈی ہٹا دیے گئے، ناقص کارکردگی پر ہٹائے گئے ایم ڈی کو دیگر پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایم ڈی کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے