لاہور(پنجاب پوسٹ) فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں 13 سال تک پی ٹی وی کے گیٹ کے باہر کھڑا رہا، مجھے کسی نے اندر جانے نہیں دیا، اتنے بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، اپنی میرٹ پر آگے بڑھتا رہا۔
عارف لوہار نے کہا کہ آج کی نئی نسل کو بہت آسانیاں میسر ہیں۔ جب میں چائلڈ اسٹار تھا تو مشکلات کا سامنا کیا، چمٹا اور جگنی پوری دنیا میں میری شناخت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ساہیوال ،سخن کی جادوگر، غزل کی رانی منوں مٹی تلے دفن ، شاعرہ بسمل صابری کون تھیں ؟
انہوں نے کہا کہ ، میری موسیقی اور روح پاکستانیت سے سرشار ہے، نئی نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔
عارف لوہار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کئی برس بعد کراچی آیا ہوں، بہت اچھا لگ رہا ہے، جب بھی کراچی آتا ہوں، دل خوش ہوجاتا ہے، کراچی کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، برنس روڑ کی کھانے پسند ہیں۔











