راولپنڈی: 120 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے نوجوان کو کیسے ریسکیو کیا؟

راولپنڈی(پنجاب پوسٹ) راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میانہ پھمبل میں 120 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص گرگیا، ریسکیو 1122 نے کامیاب آپریشن کرکے گرنے والے شخص کو باحفاظت نکال لیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔

رضاکاروں نے اینٹوں سے تعمیر شدہ گہرے کنویں میں پھنسے 30 سالہ وقاص نامی متاثرہ شخص تک رسائی حاصل کر کے اسے بحفاظت باہر نکال لیا۔متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ بروقت اور پیشہ ورانہ ریسکیو کارروائی کے باعث ایک قیمتی جان کو محفوظ بنا لیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے