لاہور (پنجاب پوسٹ) راولپنڈی تھانہ ریس کورس قتل کیس میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم شہاب کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
مقامی عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم پر آٹھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور قرار دیا کہ اسے اس وقت تک پھانسی دی جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو جائے۔ عدالت کے مطابق مجرم نے لین دین کے تنازع پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
عدالت نے اسی کیس سے جڑے دیگر ملزمان کو بھی سزائیں سنائیں۔ تین منشیات سپلائرز کو 28، 28 سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ ملزم حامد رضا کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، اور عابد و نبیل کو 9، 9 سال قید کے ساتھ 80، 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عدالت کے فیصلے کے بعد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔












