لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما کو قتل کرنے والے کون ؟ منصوبہ کیسے بنایا؟ ریکی کیسے کی گئی ؟ اسلحہ کہاں سے خریدا ، تمام تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) غالب مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں شوٹرز کو سہولت کاری فراہم کرنے کے الزام میں عمل میں لائی گئیں۔تفتیشی ٹیم کے مطابق ملزمان نے شوٹرز کو لانے کے لیے گجرانوالہ سے رینٹ پرگاڑی حاصل کی تھی، ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان گلبرگ تک گاڑی میں آئے جبکہ کلینک پہنچے کے لیے انہوں نے موٹرسائیکلوںکا استعمال کیا

واضح رہے کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی روشنی میں مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے