راجن پور: کسانوں کے خلاف مبینہ مقدمہ، نہری پانی استعمال کرنا جرم بن گیا؟


راجن پور(پنجاب پوسٹ) سلطان ڈسٹریبیوٹری، موضع تل شمالی کے کسانوں کے خلاف درج مبینہ مقدمے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کسانوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف درج ایف آئی آر مبینہ طور پر بے بنیاد ہے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر آبپاشی، محکمہ آبپاشی کے حکام، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او راجن پور سے معاملے کا فوری جائزہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر تحقیقات میں مقدمہ بے بنیاد ثابت ہو تو اسے قانون کے مطابق خارج کیا جائے اور کسانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

کسانوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال یا قانون سے ہٹ کر کارروائی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے