پنجاب حکومت کا 110 منی ڈیمز بنانے کا دعویٰ، مزید 800 ڈیمز پر کام جاری، مریم نواز کو بریفنگ

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پانی کی بچت، گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ اور زرعی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 110 منی ڈیمز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ تین برسوں میں پوٹھوہار کے علاقے میں مزید 800 منی ڈیمز تعمیر کیے جائیں گے، جن سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت، آبپاشی، ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کو ‘ون ونڈو واٹر سیکیورٹی’ فریم ورک کے تحت مشترکہ طور پر کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2 ہزار 600 واٹر کورسز کی پختگی سے پانی کی 20 فیصد بچت ممکن ہوئی ہے جبکہ آئندہ تین برسوں میں مزید 4 ہزار 500 واٹر کورسز کی اصلاح اور پختگی کی جائے گی۔


اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹم کے ذریعے 18 ہزار ایکڑ فٹ پانی کی بچت اور زرعی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے، زیرِ زمین پانی کی مؤثر مینجمنٹ، ریچارج ویلز کی تعداد بڑھانے اور کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار نئے لیزر لینڈ لیولرز فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ "سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے جو پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے۔”

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے