آخر شہری نے 17 لاکھ 50 ہزار روپے کی جھوٹی چوری کی اطلاع کیوں دی؟ پولیس تحقیقات میں چونکا دینے والی حقیقت سامنے آگئی؟

رینالہ خورد(پنجاب پوسٹ)رینالہ خورد میں پولیس نے 17 لاکھ 50 ہزار روپے کی مبینہ چوری کے سنسنی خیز دعوے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تحقیقات کے دوران نہ صرف چوری کا کوئی واقعہ ثابت نہ ہو سکا بلکہ ملزم کی نشاندہی پر پوری رقم بھی برآمد کر لی گئی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ چوچک پولیس کو شہری علی نواز کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اس کے گھر سے 17 لاکھ 50 ہزار روپے چوری ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس کی باریک بینی سے کی گئی تفتیش میں معلوم ہوا کہ چوری کا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تھا اور شہری نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی اطلاع دی تھی۔ بعد ازاں ملزم علی نواز کی نشاندہی پر 17 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔پولیس نے جھوٹی ایمرجنسی کال کرنے اور جھوٹی رپورٹ درج کرانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان اوکاڑہ پولیس نے کہا ہے کہ پولیس ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی اطلاع دینا قانوناً جرم ہے۔ اس قسم کی جھوٹی ایمرجنسی کالز نہ صرف پولیس کے قیمتی وسائل ضائع کرتی ہیں بلکہ حقیقی متاثرین تک بروقت امداد کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے۔ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پولیس کو گمراہ کرنے، جھوٹی رپورٹ درج کرانے یا ہیلپ لائن کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے