خواتین وزیر اعلٰی کی ریڈ لائن، صوبائی دارلحکومت میں ایک اور بیٹی گھریلو نا چاکی کی بھیٹ چڑھ گئی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) گجر پورہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا، جس کے باعث وہ اپنے میکے آکر رہ رہی تھی۔ ملزم اپنی بیوی کو منانے کے لیے سسرال پہنچا اور اسے اپنے ساتھ واپس چلنے کا کہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کے ساتھ واپس جانے سے انکار کیا تو ملزم طیش میں آگیا اور مبینہ طور پر اس پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او گجر پورہ کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سمیت دیگر ذرائع سے مدد لی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا اور واقعے کی مکمل تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے