گجرات کے نجی ہسپتال میں دوران علاج خاتون کی پراسرار موت ، لواحقین کا حکومت پنجاب سے تحقیقات کا مطالبہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) گجرات کے نجی ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث پچاس سالہ مریضہ رفعت سلطانہ جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والی رفعت سلطانہ، نیویارک میں ناسا کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو کے ایڈوائزر اور نیویارک کے گورنر کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بروس بلیک مین کے ایڈوائزر چودھری محمد اکرم کی سسٹر اِن لا تھیں۔چودھری محمد اکرم نے پنجاب حکومت سے معاملے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


چودھری محمد اکرم کے مطابق جمعہ کی شام ان کی سسٹر اِن لا رفعت سلطانہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں گجرات شہر کے ڈاکٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔لواحقین کے مطابق انجیوگرافی سمیت دیگر طبی مراحل کے دوران مریضہ کی طبیعت مزید بگڑ گئی، جس کے بعد ڈاکٹرز انہیں لاہور منتقل کرنے کا کہا گیا، تاہم حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث رفعت سلطانہ کو اسی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

چودھری محمد اکرم نے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو سے رابطہ کرکے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، تاہم ان کے مطابق انہیں تسلی بخش جواب نہیں ملا۔انہوں نے پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے بھی فون رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور طبی غفلت ثابت ہو نے پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی کی جائے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے