سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشنِ آزادی سپورٹس مقابلے ،لڑکیوں اور بچوں کی کثیر تعداد شریک

لاہور( پنجاب پوسٹ ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشنِ آزادی سپورٹس مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پہلے روز لیزر رن کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں 6 سے 19 سال تک کے 50 سے زائد گرلز اور بوائز نے بھرپور شرکت کی۔

لیزر رن کے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اوپن کیٹیگری میں طحہٰ نور نے پہلی، عبدالواحد نے دوسری جبکہ ایم عریب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 14 بوائز میں اذان علی نے پہلی، اویس سلیمی نے دوسری جبکہ شان شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 19 بوائز میں عبداللہ رنجا پہلے اور محمد شاہمیر علی دوسرے نمبر پر رہے۔

گرلز انڈر 19 کے مقابلوں میں آمنہ رفیق نے پہلی، آمنہ بی بی نے دوسری جبکہ جنت ملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز انڈر 17 میں میراب شہزاد نے پہلی، مناہل فیصل نے دوسری جبکہ آمنہ نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لیزر رن کوچ قیصر علی نے کم عمر کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت فراہم کی اور مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے جشنِ آزادی سپورٹس مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔

محمد طارق قریشی کے مطابق 14 اگست تک بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ہاکی اور فٹ بال کے مقابلے بھی جاری رہیں گے، جن میں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے بتایا کہ 14 اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب سائیکلنگ ریس لاہور سے ساہیوال تک منعقد کی جائے گی، جس میں سینکڑوں سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر سائیکلنگ ریس کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق جشنِ آزادی سپورٹس مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرنا اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے