بلوچستان سے لاہور منشیات کی سپلائی ناکام، 6 کلو سے زائد آئس برآمد

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) بلوچستان سے لاہور منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے کارروائی کے دوران 6 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق بکر منڈی نالہ کے قریب معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں آئس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیات خان کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کے علاقے لورالائی کا رہائشی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور لاہور میں منشیات کی سپلائی روکنے کے لیے چیکنگ اور نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے