پنجاب حکومت کا گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے بڑا تعلیمی اقدام، 500 طلباء میں 6 کروڑ سے زائد کی سکالرشپس تقسیم

لاہور(پنجاب پوسٹ)گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلباء میں سکالرشپس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے 500 طلباء میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی سکالرشپس تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گلگت کے طلباء کیلئے سکالرشپ کا خصوصی تحفہ لے کر آئے ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی وسائل میرٹ پر پورا اترنے والے ہر صوبے اور علاقے کے نوجوانوں کیلئے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو صوبوں اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، مسلم لیگ ن نوجوانوں کو سیاسی نعروں کا ایندھن نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا اصل سرمایہ سمجھتی ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کو صوبائی سیاست کی دیواروں میں قید رکھنے کی حامی نہیں، پاکستان کے ہر صوبے اور علاقے کے نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔

وزیر تعلیم نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی درخواست پر انہیں جلد لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا، جبکہ ایک ہزار گوگل کیریئر سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ ان سکالرشپس کے تحت نوجوانوں کو ہزاروں ڈالر مالیت کے گوگل سرٹیفیکیشن کورسز مفت کروائے جائیں گے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ جی بی کے نوجوانوں سے سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کے بدلے ووٹ نہیں مانگیں گے، تعلیمی معاونت حکومت کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے اور دوسرے صوبوں کا خیال رکھ کر اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔
وزیر تعلیم کے مطابق آئندہ چند روز میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے بھی سکالرشپ کا تحفہ لے کر جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے