وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور کی عوامی خدمت جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد نے کینٹ ڈرین شادمان کا دورہ کیا۔

ایم ڈی واسا نے کینٹ ڈرین پر جاری صفائی اور ڈیسلٹنگ آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن شرجیل حسین نے ڈرین کی مجموعی صورتحال، صفائی کے عمل اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شادمان کینٹ ڈرین کی ڈیسلٹنگ کے دو سائیکل مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ رواں ماہ تیسرا سائیکل شمع اسٹیشن سے انفینٹری روڈ تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام پلوں کے نیچے خصوصی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور افسران کو تاکید کی کہ ڈیسلٹنگ آپریشن میں عوامی نمائندوں کو بھی شامل رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہتر نکاسی آب اور معیاری سہولیات کی فراہمی واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے فیلڈ میں کام کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے