ننکانہ صاحب میں ممکنہ سیلابی صورتحال، ڈپٹی کمشنر کا کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید نے موضع وڑائچ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور دریائے راوی کے مقام پر دریائی کٹاؤ کا تفصیلی معائنہ کیا۔


اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


ڈپٹی کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ ریسکیو، محکمہ صحت، لائیو سٹاک اور دیگر ادارے بھی ہائی الرٹ ہیں۔


اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رعنا حمید کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے