اصلاحات یا عوامی شکایات؟ڈی سی بہاولنگر کی چارج سنبھالتے ہی ریونیو ڈیپارٹمنٹ پر سرجیکل اسٹرائیک ، سالوں سے ایک ہی جگہ تعینات 65 پٹواری اور کلرک تبدیل

بہاولنگر( پنجاب پوسٹ )ڈپٹی کمشنر ضلع بہاولنگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ایک ہی روز میں 65 پٹواریوں اور کلرکوں کے تبادلے کرکے محکمہ مال میں بھونچال برپا کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں ایک ساتھ تینوں تحصیلوں بہاولنگر، چشتیاں اور ہارون آباد کے عہدیداروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ڈی سی سید محمد عباس شاہ نے 17جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کی تاریخ میں پہلی بار ریونیو نظام میں اتنا بڑا زلزلہ آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی ہدایت پر محکمہ مال میں 65 سے زائد پٹواریوں اور رجسٹری برانچ کے کلرکوں کو تبدیل کر کے پورے ریونیو نظام کو ہلا کر رکھ دیا۔20 جولائی کو علی الصبح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 مختلف نوٹیفیکیشنز جاری ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتےبہاولنگر، چشتیاں اور ہارون آبادکی تحصیلوں میں پٹواریوں کی اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں :بہاولنگر: بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی، شوہر منانے پہنچا تو خود کو گولی مار دی

تحصیل بہاولنگر سے 20 پٹواری تبدیل کرتے ہوئے وقار احمد، قاضی احمد ظفر، مظہر حسین، عابد محمود، واجد علی سمیت دیگر کو نئے سرکلز میں بھیجا گیا۔ کئی کو اضافی چارج بھی دیا گیا۔ تحصیل چشتیاں سے ے 14 پٹواری جبکہ تحصیل ہارون آباد سے بھی 14 پٹواریوں کے تبادلے ہوئے۔ یوں ضلع کی تمام بڑی تحصیلیں ایک ساتھ تبدیل ہو گئیں۔رجسٹری برانچ سے 17 جونیئر و سینئر کلرکوں کو بھی ادھر سے ادھر کر دیا گیا۔ معین الدین عادل، محمد احمد، فیض محمود، جمیل الرحمان، احسن وقاص، حافظ محمد شفقت سمیت اہم کلرکس کی پوزیشنیں بھی تبدیل کی گئیں ۔

مزید پڑھیں : بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ایک شخص جان سے گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد کا کہنا ہےیہ تبادلے میرٹ، شفافیت اور عوامی سہولت کے لیے کیے گئے ہیں۔ اب کسی کو عوام کو ذلیل کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے بتایا کہ عوام کو بروقت فرد، انتقال اور رجسٹری چاہیے۔ رشوت اور تاخیر کا دور ختم۔ یہ اصلاحات کا آغاز ہے۔ضلع بھر میں اس "سرجیکل سٹرائیک” کے بعد ریونیو دفاتر میں سناٹا چھا گیا۔ پٹواری اور کلرک ایک دوسرے سے سرگوشیاں کرتے نظر آئے۔

شہری حلقوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب زمین کے انتقال، فردات اور رجسٹری کے کام رشوت کے بغیر اور جلدی ہوں گے۔انتظامی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ڈی سی نے چارج سنبھالتے ہیں ریونیو نظام کو سیدھا کرنے کی پہلی اور سب سے بڑی کارروائی کر دی ہے۔ جس سے "مافیا” میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولنگر: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیوں کا انکشاف

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے