لاہور ہائیکورٹ میں مانگا منڈی محلہ احمد آباد کے سیوریج سسٹم کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں مانگا منڈی محلہ احمد آباد میں سیوریج سسٹم کی بندش کے خلاف دائر متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔ جسٹس خالد اسحاق کل 9 اپریل کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست شہری شیخ محمد لطیف شاہد نے احمد عبداللہ ڈوگر کے توسط سے دائر کی ہے جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ایڈمنسٹریٹر لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق مانگا منڈی محلہ احمد آباد میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے کے باعث پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ گندے پانی کی وجہ سے مسجد جانے کا راستہ بھی بند ہو چکا ہے جس کے باعث علاقہ مکین نمازیں گھروں میں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اسکول جاتے ہوئے متعدد بچے گندے پانی میں گر چکے ہیں اور تعفن کے ساتھ مچھروں کی بھرمار سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بچے، بزرگ اور خواتین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سیوریج سسٹم کی فوری بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے