سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) تھانہ حاجی پورہ پولیس نے راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر کے جوڈیشل حوالات بھجوا دیا۔
سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔














