نیفے میں پستول چلے گی یا موٹر سائیکل سے گر کر ہاتھ کٹے گا؟ شاد باغ کا اوباش پولیس کیلئے چیلنج کیوں بن گیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) شاد باغ میں گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کو مبینہ طور پر فحش انداز میں ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی گئی، جس میں ملزم کو خاتون کو ہراساں کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران ملزم عثمان مسیح پولیس کو دیکھ کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

پولیس نے ناکے پر ملزم کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ نہ رکا۔ فرار کے دوران تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پل سے گر گئی، جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے بازو پر چوٹ آئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے