لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں تعطیلات کے دوران بھی عدالتی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے پرنسپل سیٹ پر صرف چار روز کے دوران مجموعی طور پر 337 مقدمات کا فیصلہ کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے بطور سنگل بنچ 293 مقدمات نمٹائے، جبکہ ڈویژن بنچ میں 44 کیسز کے فیصلے کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ بروقت فیصلوں کے باعث سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔












