اوکاڑہ ( پنجاب پوسٹ) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 جی ڈی رائےپور میں صحن میں کھیلتی بچی کو والدہ نے ناشتے میں پراٹھا تیار کرنے کا کہا معصوم کلی کے انکار پر والدہ بشریٰ بی بی نے دس سالہ بیٹی کو چھری اور بیلن کے وار سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دس سالہ اسوہ شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کی گئی مگر وہ جانبرنہ ہو سکی۔ پولیس تھانہ گوگیرہ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم روم میں منتقل کر دی
ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز کا نوٹس پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا۔













