آزاد کشمیر الیکشن فیز ٹو: آئی پی پی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آخر کیا بڑے فیصلے ہوئے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) پنجاب کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں انتخابی حکمت عملی، تنظیمی امور اور امیدواروں کی کامیابی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پارٹی قیادت نے کارکنوں کو متحرک کردار ادا کرنے اور گھر گھر رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے کی، جبکہ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی کے نامزد امیدوار سعید احمد ڈار اور بلال مختار بٹ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں انتخابی مہم کے مختلف پہلوؤں، تنظیمی رابطوں اور عوام تک پارٹی منشور پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی ہدایات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے لیے رہنماؤں اور تنظیمی عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں اور ٹاسک تفویض کر دیے گئے ہیں تاکہ انتخابی مہم کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی کے لیے ہر کارکن کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر رابطہ مہم تیز کریں، عوام سے براہ راست رابطے مضبوط بنائیں اور پارٹی امیدواروں کے پیغام کو ہر ووٹر تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عوامی خدمت، میرٹ، شفافیت اور مثبت سیاست کے علمبردار ہیں، جبکہ پارٹی عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے۔اجلاس میں ملک زمان نصیب، رانا جاوید اقبال، ہارون گل، شہباز مغل، غضنفر عامر، میاں جنید، ملک حسن، تسکین خاکوانی، لکی خان، رانا زاہد، ملک شفیق اور حافظ سلیم سمیت دیگر رہنماؤں اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے