آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی نے سیاسی حکمتِ عملی واضح کر دی، سید حسن مرتضیٰ کی اہم پریس کانفرنس

لاہور(پنجاب پوسٹ)میں پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے آزاد کشمیر کے سیاسی حالات، انتخابی ماحول اور پیپلز پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی پر پارٹی مؤقف پیش کیا۔سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور عوام کا اعتماد پیپلز پارٹی کی طاقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کے ذریعے بہتر قیادت کا انتخاب کریں گے۔انہوں نے انتخابات کے شفاف، آزاد اور غیرجانبدارانہ انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے اپنی ذمہ داریاں آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا احترام ہی مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہے اور کسی بھی قسم کی مداخلت یا بے ضابطگی قبول نہیں کی جائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پارٹی کی انتخابی تیاریوں، امیدواروں کی حمایت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور جمہوری روایات کے فروغ کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے